صوبے میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر اشتعال ہے، وفاق نے بلوچستان سے ہمیشہ سوتیلی ماں جسا سلوک کیا: سراج الحق 

    صوبے میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر اشتعال ہے، وفاق نے بلوچستان سے ہمیشہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آن لائن)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر وسینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتاوفاق نے ہمیشہ بلوچستان سے سوتیلی ماں کا سلوک کیا ہے وسائل اور معدنیا ت سے مالامال صوبے میں غربت عروج پر ہے۔بد قسمتی سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) اسٹیبلشمنٹ کو طاقت کاسر چشمہ سمجھتی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ 5دنوں سے بلوچستان کے دورے پر ہوں اب سے۔ بلوچستان کے تمام لوگوں سے ملنے کی کوشش کی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بلو چستان کے مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ اپنے احساسات کو پوری قوم کے ساتھ شیئر کرتا ہوں بلوچستان ملک کااہم صوبہ ہے بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان میں ترقی ناممکن ہے مگربد قسمتی سے وفاق میں جو بھی حکومت ا ٓئی ہے انہوں نے بلوچستان کے مفادات کا خیال نہیں رکھا ہے۔سوئی سے نکلنے والی گیس سے خود سوئی کی عوام محروم ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع بشمول کوئٹہ گیس کی نعمت سے محروم ہے بلوچستان کے علاقے خضدار میں گزشتہ سال 4 سو افراد کینسر کی بیماری سے جاں بحق ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے بنائی گئی چوکیوں پر انسانیت کی تذلیل کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان  میں لاپتہ افراد کامسئلہ بدستور موجود ہے ہزاروں لا پتہ افراد کے لواحقین پریشان حال ہے جن کا پرسان حال نہیں لاپتہ افراد کے۔معاملے پر صوبے میں اشتعال پایا جاتا ہے۔
سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -