شرح تعلیم کو 100 فیصد کرنا حکومت  کی اولین ترجیح،اسدقیصر

  شرح تعلیم کو 100 فیصد کرنا حکومت  کی اولین ترجیح،اسدقیصر

  



اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ طلباء قوم کے مستقبل کے معمار ہیں،قوم کو نوجوان نسل سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانا اور شرح تعلیم کو 100 فیصد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ جمعہ کو خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے وفود کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،طلباء اپنی تمام توانائیاں حصول علم کیلئے صرف کریں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پر قوم کے مستقبل کو سنوارنے کی ذمہ داری ہے۔

اسد قیصر

مزید : صفحہ آخر


loading...