ملک امانت تاجر برادری کے مسائل حل کریں گے،محمد سلیم

ملک امانت تاجر برادری کے مسائل حل کریں گے،محمد سلیم

  



لاہور (سٹی رپورٹر)الخدمت گروپ مین شاہ عالم مارکیٹ کے صدر ملک سلیم نے کہا ہے کہ میں ملک امانت علی کو پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب محمد اعجاز چوہدری کا معاون خصوصی برائے تاجران بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس امید کا اظہار کرتا ہوں ملک امانت علی اس پلیٹ فارم سے تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک امانت کے اس عہدہ سے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے ملک امانت علی کو اس اہم عہدہ سے نواز ا ہے۔

۔تمام تاجر بھائیوں کو اپنی آواز کو ایوان بالا تک پہنچانے کے لئے ایک بہترین پلیٹ مل گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...