نیٹ کی کارروائی، مضاربہ سیکنڈل کے 2 اشتہاری گرفتار، لگژری گاڑیاں برآمد

نیٹ کی کارروائی، مضاربہ سیکنڈل کے 2 اشتہاری گرفتار، لگژری گاڑیاں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے کارروائی کرتے ہوئے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی اشتہاری مفتی احسان اور قاضی ابو بکر کو گرفتار کرلیا۔ قاضی ابوبکر پر عوام سے کروڑوں روپے فراڈ کا الزام ہے۔نیب عدالت نے مفتی احسان مضاربہ اور دیگر مجرمان کو اربوں کا جرمانہ اور سزا کا حکم سنا رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس میں پکڑی جانے والی 13 لگژری قیمتی گاڑیاں بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پکڑی جانے والی کوٹھیاں اراضی اور دیگر قیمتی جائدادیں بھی فروخت کی جائیں گی، گاڑیوں کی فروخت سے ملنے والی رقم متاثرین میں تقسیم ہوگی۔خیال رہے مضاربہ کیس میں درجنوں قیمتی گاڑیاں پکڑی گئی تھیں، اس سیکنڈل میں اب تک نیب نے 44 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، برآمد رقم متاثرین کو سکروٹنی کے بعد واپس کی جائے گی۔
مضاربہ سکینڈل

مزید :

صفحہ آخر -