ایران،امریکہ ایشو پر پاکستان کا مثبت کردار قابل تعریف ہے،علماء

  ایران،امریکہ ایشو پر پاکستان کا مثبت کردار قابل تعریف ہے،علماء

  



لاہور (پ ر)13جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان جے یوآئی کے رہنماعلامہ شعیب الرحمن جماعت اسلامی کے مفتی محمدعمر ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے نائب امیر مولانا محمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)مسلم لیگ (علماؤمشائخ ونگ)کے صدر پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری جے یو پی کے رہنما مفتی عاشق حسین خاکسارتحریک کے رہنماحکیم محمدماجدخاکسارجمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانامحمد نعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمدحنیف حقانی پیپلز مومنٹ (بھٹوشہید) کے حافظ عمرفاروقنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایران،امریکہ لڑائی اورسعودیہ تنازعہ ختم کرانے کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کی بھرپورتعریف کرتے ہوئے اس ضمن میں پاکستان کے غیرجانبدارانہ کردار کی حمایت کی ہے۔

اورکہاہے کہ پاکستان ایران اورسعودیہ کے درمیان صُلح کرانے کیلئے کلیدی کردار اداکرسکتاہے

مزید : میٹروپولیٹن 4