ہوپ پنجاب کے چیئرمین کا اعلان آج ہو گا

ہوپ پنجاب کے چیئرمین کا اعلان آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پنجاب کے چیئرمین کا اعلان آج ہو گا،امتیاز بھٹی اور خرم ثقلین سمیت ایگزیکٹو ممبران نے اختیار مرکزی چیئرمین حاجی شاہد رفیق کو دیدیا،پنجاب کے حج آرگنائزر کا بڑا حق امتیاز بھٹی کے حق میں ہے،خر م ثقلین بھی فیورٹ،6جنوری فاؤنڈر گروپ کی طرف سے ہوپ پنجاب کے انتخابات میں کلین سویپ کے بعد فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین اور ہوپ پاکستان کے مرکزی چیئرمین شاہد رفیق نے پنجاب کے چیئرین کیلئے مشاورت کا عمل شروع کر رکھا ہے اس وقت ہوپ پنجاب کے 6ایگزیکٹو ممبران میں سے 5کا تعلق فاؤنڈر گروپ سے ہے،ایک ممبر جو الخدمت گروپ سے منتخب ہوا تھا وہ بھی الخدمت گروپ سے لاتعلقی کا اعلان کر چکا ہے،اس کا ووٹ بھی شاہد رفیق کے پاس ہے،ہوپ پنجاب کے حج آرگنائزر چیئرمین کے نام کے شدت سے منتظر ہیں۔
ہوپ چیئرمین

مزید :

صفحہ آخر -