ترکش ڈرامے ”دیریلش ارطغرل“ کونشر نہ کرنے کی افواہوں کی تردید

ترکش ڈرامے ”دیریلش ارطغرل“ کونشر نہ کرنے کی افواہوں کی تردید
 ترکش ڈرامے ”دیریلش ارطغرل“ کونشر نہ کرنے کی افواہوں کی تردید

  



لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی نے مسلمانوں کی تاریخ اور فتوحات پر مبنی مقبول ترین ترکش ڈرامے ”دیریلش ارطغرل“ کونشر نہ کرنے کی افواہوں کی تردید کردی۔وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کی تاریخ اور لازوال کامیابیوں پر مبنی ترکش ڈرامے ”دیریلش ارطغرل“جسے ترکی کا ”گیم آف تھرون“ بھی کہا جاتا ہے کو پی ٹی وی سے اردو میں ڈب کرکے نشر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ڈرامہ سیریل ”ارطغرل“ کواردو میں ڈب کرکے نشر کرنے کی خبر سے لوگ بے حد پرجوش ہوگئے تھے، تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ پی ٹی وی نے ڈرامے کی ڈبنگ روک دی ہے اور شاید یہ ڈرامہ اب پی ٹی وی سے نشر نہیں کیا جائے گا۔سوشل میڈیا پرچلنے والی رپورٹس کے مطابق پی ٹی وی کے پاس اس ڈرامے کو اردو میں ڈب کرنے کے لیے ذرائع نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس کی ڈبنگ روک دی گئی ہے۔ تاہم پی ٹی وی نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔اب پاکستان ٹیلی ویژن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جیسے ہی بہترین ڈبنگ ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ڈراما سیریل ”دیریلش؛ ارطغرل“کی ڈبنگ کا آغاز ہوجائے گا۔ پی ٹی وی اپنے چینل پر ناظرین کو ڈرامے کے نشریاتی شیڈول کے حوالے سے وقتاً فوقتاً آگاہ کرتا رہے گا۔

مزید : کلچر