پاکستانی تاریخ ذوالفقار علی بھٹو شہید کا تذکرہ کئے بغیر ادھوری،تصور چودھری

    پاکستانی تاریخ ذوالفقار علی بھٹو شہید کا تذکرہ کئے بغیر ادھوری،تصور ...

  



جدہ (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی سعودی عرب کے رہنماء تصور چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تذکرے کے بغیر ادھوری ہے، بانی پیپلز پارٹی کے اہم کارناموں میں پاکستان کا آئین اور ملک کو ایٹمی قوت بنانا شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذووالفقار علی بھٹو کی 92ویں سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جہاں عام آدمی کو اپنا حق حاصل کرنا سکھایا وہیں مزدور کسان کو مالک بھی بنایا۔ تصور چوہدری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹوشہادت کا رتبہ پا کر امر ہو گئے۔ پاکستان جرنلسٹ فورم کے قائمقام صدر مہمان اعزازی اسد اکرم نے اپنے خطاب میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد ہو یا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا یہ سب ذووالفقار علی بھٹو شہید کی مرہون منت ہے، بھٹو شہید نے پاکستان میں ایک عام آدمی اور مزدور کو عزت دلائی، وہ آج بھی عوام کے دلوں میں موجود ہیں، اسد اکرم نے کہا کہ شہید بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا ادھورا مشن بلاول بھٹو پورا کرے گا۔مہمان خصوصی وقاص عنایت نے کہا کہ شہید بھٹو نے اقوام عالم میں پاکستان کو مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔معروف صحافی مسرت خلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھٹو شہید نے پاکستان اور اقوام عالم میں سیاسی وسفارتی محاذ پر بے شمار کامیابیاں حاصل کیں۔ اے این پی کے رہنما نوشیرواں خٹک نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو جیے رہنماء صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔تقریب سے الیاس اعوان، اظہر شفیق، راجہ صدام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں معروف شعراء پارٹی عہدیداروں زمرد خان اور آفتاب ترابی نے اپنی شاعری کے ذریعے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ آخر میں بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا۔ نظامت کے فرائض آفتاب ترابی نے ادا کئے۔

تصور چودھری

مزید : صفحہ آخر


loading...