حریم شاہ جیسی لڑکیوں کو اپنی عزت کا کوئی خیال نہیں‘ انہیں اہمیت نہ دی جائے

  حریم شاہ جیسی لڑکیوں کو اپنی عزت کا کوئی خیال نہیں‘ انہیں اہمیت نہ دی جائے

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ حریم شاہ اور اس کی دوست صندل خٹک کو بلاوجہ اہمیت دی جا رہی ہے ان دونوں لڑکیوں کونہ اپنی عزت کا خیال ہے اور کسی دوسرے کی عزت کرنا ان کو آتا ہے اگر ہم لوگ ان کو درگذر کرنا شروع کردیں تو وہ بہت جلد اپنی موت آپ مرجائیں گی۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ حریم شاہ اور اس کی دوست نے سستی شہرت اور بیرون ملک شہریت حاصل کرنے کی خاطر یہ سب کچھ کیا ۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،روز علی،ماہی علی مغل،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس‘قیصر ثنا ء اللہ خان‘عینی رباب،حمیرا اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ چھا ہوا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک ملک سے بھاگ گئیں اگر وہ کچھ دیر اور پاکستان میں رہتیں تو ان کے ساتھ جو ہوتا وہ دنیا دیکھتی کوئی نہ کوئی باعزت شخص ان دونوں کو نشان عبرت بنا دیتا۔ان دونوں سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ یہ سب کام کروایا گیا ہے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی حرکتوں کی وجہ سے ملک اور قوم کی بہت بدنامی ہوئی ہے وہ دونوں جہاں بھی جاتی ہیں اپنی بے شرمی کی داستان رقم کردیتی ہیں۔

،پرویز کلیم،نیلم منیر خان،عروج،روبی انعم،اظہر بٹ،

مزید : کلچر