قرآن کے شہید اور اق کی حفاظت، ری سائیکلنگ، وفاق و صوبائی نمائندہ کمیٹیاں تشکیل

    قرآن کے شہید اور اق کی حفاظت، ری سائیکلنگ، وفاق و صوبائی نمائندہ کمیٹیاں ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) قرآن کے شہید اوراق کی حفاظت اور ری سائیکلنگ کیلئے وفاق اور صوبوں کی نمائندہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے اور صوبوں کے تعاون سے اس مقدس عمل کو سر انجام دیا جائیگا۔ یہ بات وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق بورانہ نے بین الصوبائی اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق گذ شتہ روز وزارتِ مذہبی امور کے کمیٹی روم میں قرآن پاک کے شہید اوراق کو اکھٹا کرنے، شریعت کے مطابق حفاظت یا ری سا ئیکلنگ پلانٹ لگانے سے متعلق بین الصوبائی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارتِ مذہبی امور کے ڈی جی سید مشاہد حسین خالد، پنجاب کے صوبائی سیکرٹری قرآن بورڈفرید احمد، اسپیشل سیکرٹری سندھ الطاف احمد بجرانی، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ایڈیشنل سیکرٹریز، اسلامی نظریاتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر اکرام الحق اور قرآن کمیٹی اسلام آباد کے اراکین نے شرکت کی۔ ا جلا س میں طے پایا کہ شہید قرآنی اوراق اور مقدس صفحات کی مناسب شرعی طریقہ سے حفاظت کے انتظامات کرنا نہایت اہم ہیں۔ شہید قرآنی اوراق کیلئے ری سائیکلنگ کیلئے جدید دور سے ہم آہنگ ری سائیکلنگ پلانٹس وفاقی اور صوبائی سطح پر قائم کئے جائیں گے۔ ضلعی حکومتوں کے ڈی سیز اور ڈی سی اورز کے ذریعے مقدس اوراق جمع کرنے کا انتظام کیا جائیگا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا مقدس اوراق اور شہید قرآن پاک کی ری سائیکلنگ کے دوران کیمیکل کے استعمال کیلئے اسلامی نظریاتی کو نسل سے رائے لی جائیگی۔ ضلعی سطح پر شہید اوراق کی مناسب حفاظت کیلئے صوبوں اور وفاق کے تعاون سے کمیٹی بنائی جائیگی۔ اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی سطح پر تیار کردہ قوانین میں تبدیلی جائے گی۔ نیز نجی سطح پر مقدس اوراق کے تحفظ کے رضا کا ر و ں کیساتھ وزارتِ مذہبی امور ایک الگ اجلاس منعقد کرے گی۔

کمیٹیاں تشکیل

مزید : صفحہ آخر