جج ویڈیو سکینڈل،دو ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22جنوری تک توسیع 

 جج ویڈیو سکینڈل،دو ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22جنوری تک توسیع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کے دو ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22جنوری تک توسیع کردی۔جمعہ کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جج ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت ہو ئی۔دونوں ملزمان کو جج شاہ رخ ارجمند کے روبرو پیش کیا گیا۔عدالت نے جج ویڈیو اسکینڈل کے دو ملزمان حمزہ بٹ اور فیصل شاہین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22جنوری تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 22جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
 جج ویڈیو اسکینڈل

مزید :

صفحہ آخر -