نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، درخواستوں کیلئے 15جنوری حتمی تاریخ کا اعلان 

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، درخواستوں کیلئے 15جنوری حتمی تاریخ کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(آئی این پی)نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام درخواست فارم جمع کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، فارم  15 جنوری  تک جمع کرائے جا سکیں گے،15 جنوری آخری اور حتمی تاریخ ہے اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی ترجمان نادرا  کے مطابق  اس اسکیم میں زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لے سکیں اس امر کو یقینی بنانے کے لیئے آخری تاریخ میں متعدد بار توسیع کی گئی تھی تاکہ کوئی بھی خواہشمند محروم نہ رہ جائے۔ ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  15جنوری 2020 درخواست گزاروں کے لیئے آخری اور حتمی تاریخ ہے،آن لائن رجسٹریشن 15 جنوری تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے اعدادو شمار کے  مطابق مجموعی طور پر اب تک اسلام آباد میں 260,856 افراد، لاہور میں 225,694 افراد،  کراچی میں 265,347,فیصل آباد میں 124,884 افراد, ضلع ملتان میں 78,738 افراد،  کوئٹہ میں 70,892 افراد، پشاور میں 47,362، اور سوات میں 53,486 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک کم آمدنی و وسائل والے طبقات میں رجسٹریشن میں قابل ذکر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں 10 گنا اضافہ کے ساتھ 672 سے بڑھ کر 5516 ہو گئی اسی طرح کچی آبادیوں کے 191890 مکینوں، 10 ہزار سے زائد بیواؤں,4 ہزار کے قریب متعلقہ خواتین  اور 7 لاکھ 36 ہزار 382 مزدور افراد نے حصہ لیا۔اس سلسلے میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ملک بھر میں ای سہولت فرنچائز نیٹ ورک اور آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ کراچی کے عوام کیلئے ڈی ایچ اے میگا سینٹر، لیاقت آباد نادرا سینٹر یا نارتھ ناظم آباد میگا سینٹر پر آن لائن رجسٹریشن کرانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت  نے جولائی  2019میں نیا پاکستان ہاؤسنگ کی رجسٹریشن کے دوسرے ملک گیر مر حلے کا آغاز کیا تھا۔ اس سکیم کے آغاز کا مقصد عوام کو انکے  بنیادی حق، اپنیذاتی چھت،کی فراہمی آسان اور با سہولت اقساط میں فراہم کرنا ہے۔
ہاؤسنگ پروگرام

مزید :

صفحہ آخر -