بھارتی سپریم کورٹ کا کشمیر پر پابندیوں کو غیر آئینی قرار دینا مودی کے منہ پر طمانچہ: چوہدری سرور

بھارتی سپریم کورٹ کا کشمیر پر پابندیوں کو غیر آئینی قرار دینا مودی کے منہ پر ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کشمیرمیں 159روز سے جاری کر فیو انسانی حقوق کا قتل اور بدترین دہشت گردی ہے۔ بھارتی سپر یم کورٹ کا کشمیر پر پابندیوں کو غیر آئینی قرار دینا مودی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔نریندرمودی دہشت گرد آر ایس ایس کے ایجنڈے کو لیکر چل رہا ہے جو اَمن اور انسانیت دشمنی ہے۔بندو ق اور گولی کی طاقت سے کشمیر یوں کی تحر یک آزاد ی کمزور نہیں کی جاسکتی۔مسئلہ کشمیر کو کل نہیں آج ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نا ہوگا۔ میر پور آزادکشمیر سے کشمیر ی راہنما چوہدری عنصر شہزاد،خرم علی شاہ اور دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارتی سپر یم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کو غیر آئینی قراردینا کشمیریوں کے مؤقف کی جیت اوربھارت کے مؤقف کی عبر تناک شکست ہے دن کے اندر اندر مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروسز کی بحالی اور دفعہ 144ختم کر نے کا بھارتی سپر یم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ نر یندر مودی کی قیادت میں بھارتی فوج کشمیر میں کر فیو کے ذریعے بدتر ین دہشت گردی اور انسانی حقوق کا قتل عام کر رہی ہے اس کے باوجود کشمیر ی عوام اپنی آزادی کیلئے ڈٹ ہوئے ہیں اور پاکستان کے22کروڑ عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہے کشمیر یوں کی آزادی کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ ہر قر بانی دینے کو تیار ہے۔بعدازں گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے بلوچستان کے قائمقام گورنر سردار عبد القدوس بزنجو نے بھی ملاقات کی ہے جس میں سیاسی اور دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

 چوہدری سرور

مزید : صفحہ آخر