رابی پیرزادہ جلد ہی اپنی کیلیگرافی کی نمائش کریں گی

رابی پیرزادہ جلد ہی اپنی کیلیگرافی کی نمائش کریں گی
 رابی پیرزادہ جلد ہی اپنی کیلیگرافی کی نمائش کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)رابی پیرزادہ جلد ہی اپنی کیلیگرافی کی نمائش کریں گی۔رابی پیرزادہ نے اپنی خطاطی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ’جب اللہ کے راستے پر چلتے ہیں تو اللہ خود راستہ دکھاتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ جلد ہی اپنی خطاطی کی نمائش بھی کریں گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ ’چھوٹی سی بات‘ کا بھی استعمال کیا۔شیئر کی جانے والی ویڈیوز کے بیک گراؤنڈ میں رابی پیرزادہ کی آواز میں نعت سنی جا سکتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سورہ قدر اور سورہ فاتحہ کی نہایت دلکش انداز میں خطاطی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی موجودہ زندی سے بے حد مطمئن ہیں۔

مزید :

کلچر -