وزیراعلی پنجاب کا شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب پر اظہار ناراضی،رپورٹ طلب

وزیراعلی پنجاب کا شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب پر اظہار ناراضی،رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب کے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ شاہی قلعہ جیسی تاریخی عمارت میں شادی کی تقریب کا انعقاد سنگین غفلت اور کوتاہی ہے لہٰذاشادی کاانعقاد کرنے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز قانونی کارروائی کیساتھ ساتھ آئندہ ایسے واقعہ کی روک تھام ہرصورت یقینی بنائی جائے۔
رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -