مولانا فضل الرحمن کا عالم دین مولانا فداء الرحمن درخواستی کے انتقال پراظہار تعزیت  

  مولانا فضل الرحمن کا عالم دین مولانا فداء الرحمن درخواستی کے انتقال ...

  



لاہور(پ ر)جے یواء کے امیر مولانا فضل الرحمن نے بزرگ عالم دین مولانا فداء الرحمن درخواستی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی ملی اور تحریکی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے مولانا حافظ فضل الرحمن اور مولاناحسین احمد درخواستی اور مرحوم کے صاحبزادوں برادران اور ان کے متعلقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کے ان کے لئے صبر کی دعا کی۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ مولانا فداء الرحمن درخواستی کے انتقال سے علماء ایک شفیق عالم دین سے محروم ہوگئے ہیں۔مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ مولانا فداء الرحمن درخواستی کے انتقال سے عالم اسلام عالم باعمل سے محروم ہوگیا، انہوں نے کہا کہ مولانا درخواستی سچے عاشق رسولؐ تھے۔

اظہار تعزیت  

مزید : صفحہ آخر


loading...