یاسرہ رضوی،سرمد کھوسٹ اور شیث گل ویب سیریز میں اکٹھے

یاسرہ رضوی،سرمد کھوسٹ اور شیث گل ویب سیریز میں اکٹھے
 یاسرہ رضوی،سرمد کھوسٹ اور شیث گل ویب سیریز میں اکٹھے

  



لاہور(فلم رپورٹر)یاسرہ رضوی،سرمد کھوسٹ اور چائلڈ سٹار شیث گل بہت جلد ایک ساتھ ایک ویب سیریز میں کام کرتے نظر آئیں گے۔یاسرہ رضوی اور سرمد کھوسٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اکھٹے تصاویر شیئر کیں۔یاسرہ رضوی نے حال ہی میں ایک پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کی جس کے بعد سیریز میں کئی اور تصاویر سامنے آئیں۔اپنی تصویر پر انہوں نے لکھا کہ‘گھریلو خاتون، میرا خیال ہے کہ میں لگ بھی رہی ہوں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک ویب سیریز میں کام کرنے جارہی ہیں جس کی ہدایات نجف بلگرامی دے رہے ہیں جبکہ یاسر عقیل اس کی پروڈکشن کررہے ہیں۔بعدازاں یاسرہ نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ شیث گل اور سرمد کھوسٹ موجود ہیں۔اس پر انہوں نے لکھا کہ ظاہر ہے اس کا ایک شوہر بھی ہے، سرمد کھوسٹ آخر کار ہمیں ٹی وی پر جوڑی بن کر کام کرنے کا موقع ملا۔آخر میں یاسرہ نے ایک اور تصویر شیئر کی، جس میں وہ ویب سیریز کے ہدایت کار کے ساتھ بھی موجود ہیں۔اس پر انہوں نے چائلڈ سٹار شیز گل کی تعریف کی جو انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والے ڈرامے ”میرے پاس تم ہو“میں رومی کا کردار نبھا رہے ہیں۔یاسرہ نے اس تصویر میں یہ بھی واضح کیا کہ وہ اب تک عبدالہادی کی اہلیہ ہیں اور ان کی سرمد کھوسٹ سے شادی نہیں ہوئی۔

مزید : کلچر


loading...