سونا ایک ہزار روپے تولہ، ڈالر 30پیسے سستا، سٹاک ایکسچینج میں بہتری، سرمایہ کاری حجم میں 108ارب کااضافہ

    سونا ایک ہزار روپے تولہ، ڈالر 30پیسے سستا، سٹاک ایکسچینج میں بہتری، ...

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی 43ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 683.98پوائنٹس کے اضافے  سے.05 43207 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ63.68 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ  ہوا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری میں ایک کھرب 8 ارب 43 کروڑ 77لاکھ روپے بڑھ گئے۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس683.98پوائنٹس کے اضافے سے.05 43207پوائنٹس پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 368.82پوائنٹس کے اضافے سے20028.20پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 403.78پوائنٹس کے اضافے سے 30058.44پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر369کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 235کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ116میں کمی اور18میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب 8ارب43کروڑ77لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر81کھرب 2ارب97کروڑ4لاکھ روپے ہوگیا۔علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 3ڈالرکی کمی ہوئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سوناایک ہزار روپے سستا ہوگیا۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 89500 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت76732روپے ہوگئی۔دوسری طرف مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر 2پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 30پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید2پیسے کی کمی سے154.88روپے سے گھٹ کر154.86روپے اور قیمت فروخت155.98روپے سے گھٹ کر155.96روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید155.30روپے سے گھٹ کر155روپے اور قیمت فروخت155.70روپے سے گھٹ کر155.40روپے ہوگئی۔

ڈالر،سونا سستا

مزید : صفحہ آخر


loading...