کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹنے سے دومسافر جاں بحق

 کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹنے سے دومسافر جاں بحق

  



کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث اورناچ کراس کے قریب الٹنے سے 2 مسافر جاں بحق اور 9زخمی ہوگئے ہیں۔لیویز کے مطابق ضلع لسبیلہ میں مسافر کوچ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث اورناچ کراس کے قریب جمعہ کی صبح کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں،حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 مسافر جاں بحق

مزید : صفحہ آخر