شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10لاکھ 7ہزار 5سو ڈالرز میں نیلام

  شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10لاکھ 7ہزار 5سو ڈالرز میں نیلام

  



سڈنی (آئی این پی)آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10لاکھ 7ہزار 5سو ڈالرز میں نیلام ہو گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے 145ٹیسٹ میچوں میں 708وکٹیں حاصل کرنے والے شین وارن کی ٹیسٹ کیپ کو بش فائر فنڈ کے لیے نیلام کیا گیا۔شین وارن کی ٹیسٹ کیپ 10لاکھ 7ہزار 5 سو ڈالرز میں نیلام ہوئی، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم براہ راست بش فائر فنڈ میں دی جائے گی۔سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا ہے یہ نیلامی میری توقعات سے کہیں بڑھ کر ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگی آتشزدگی کے باعث اب تک 27افراد اور ایک ارب کے قریب چرند پرند ہلاک ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2000گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی