اپالو سپورٹس نے برائٹ مارننگ کلب کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

اپالو سپورٹس نے برائٹ مارننگ کلب کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے برائٹ مارننگ کلب کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ برائٹ مارننگ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوور زمیں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ عثمان وسیم نے 45 اور نعیم نے 35 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے محمد ارسلان نے 3/33، عبداللہ سلیم 2/10 اور اسامہ خان نے 2/19 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے 17.1 اوورز میں 5 کھلاریوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔ شاہد حسین نے 71 رنز ناٹ آؤٹ اور انضمام عالم نے 30 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ برائٹ مارننگ کی طرف سے محسن نے 4/28 اور ارشاد نے 1/19 وکٹ حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...