سعودی عرب، ہسپانوی ڈرائیور نے ڈاکار کار ریلی کا پانچواں مرحلہ اپنے نام کرلیا

  سعودی عرب، ہسپانوی ڈرائیور نے ڈاکار کار ریلی کا پانچواں مرحلہ اپنے نام ...

  



ریاض(آئی این پی)ہسپانوی کار ڈارئیور کارلوس سائنز سینمور نے سعودی عرب میں جاری پہلی ڈاکار کار ریلی کا پانچواں مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ کارلوس سائنز سینمور نے پانچویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ تین گھنٹے 52 منٹ اور ایک سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے صحرائی ٹریک پر جاری پہلی ڈاکار کار ریلی کے پانچویں مرحلے میں کار ڈرائیوروں نے ایک دوسرے پر برتری قائم کرنے کے لئے بھرپور ڈرائیونگ کا مظاہرہ کیا، سپین کے کارلوس سائنز سینمور نے خطرناک صحرائی ٹریک پر عمدہ ڈارئیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ تین گھنٹے 52 منٹ اور ایک سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، ریلی نے قطر کے درائیور ناصر العطیہ مطلوبہ فاصلہ تین گھنٹے 54 منٹ اور 57 سیکنڈ میں طے کر کے دوسرے جبکہ فرانس کے سٹیفن پیٹر تین گھنٹے 58 منٹ اور 12 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ ہسپانوی کار ڈارئیور کارلوس سائنز سینمور نے ریلی کا تیسرا مرحلہ بھی اپنے نام کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی