پی ایس ایل فائیو،پشاور زلمی کا کپتان کے متعلق تجسس برقرار

پی ایس ایل فائیو،پشاور زلمی کا کپتان کے متعلق تجسس برقرار

  



اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن میں لیگ کی سب سے معروف فرنچائر پشاور زلمی کا کپتان کون ہوگا؟ جاوید آفریدی نے تجسس پیدا کردیا۔ایک تقریب میں جب چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی سے سوال کیا گیا کہ پی ایس ایل 2020میں پشاور زلمی کی قیادت کون کرے گا تو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کو سرپرائز ہی رہنے دیں۔ پشاور زلمی کے کپتان کا اعلان کٹ لانچنگ سرمنی میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں پشاور کی کپتانی شاہد آفریدی جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے سیزن میں ویسٹ انڈین ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کی تھی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پشاور زلمی ڈیرن سیمی کو ہی کپتان برقرار رکھتی ہے یا کسی اور کھلاڑی کو موقع دیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...