ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

    ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایڈیلیڈ (اے پی پی) ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن (کل) اتوار سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مرد اور خواتین کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز کیٹیگری کے مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ آؤٹ ڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن ہوگا جو سڈنی انٹرنیشنل کی جگہ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 12 جنوری سے شروع ہوکر 7 روز جاری رہنے کے بعد 18 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔
shf/msb 092