آسٹریلیا آتشزدگی، امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے فائر فائٹرز کیلئے لباس عطیہ کردیا

آسٹریلیا آتشزدگی، امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے فائر فائٹرز کیلئے لباس ...

  



آکلینڈ(آئی این پی)آسٹریلیا میں آتشزدگی پر قابو پانے میں مصروف رضاکاروں کیلئے امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے رواں سال کے پہلے ٹورنامنٹ میں دستخط شدہ لباس عطیہ کردیا ہے۔نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم آسٹریلیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ سے پیدا شدہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے فائر فائٹرز کے فنڈز میں استعمال کی جائے گی۔ 23 بار کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز نے جمعہ کو کہا کہ آسٹریلیا میں میرے بہت سے دوست چاروں طرف سے افسوسناک صورتحال میں گھرے ہوئے ہیں، میں روزانہ ان سے پوچھتی رہتی ہوں کہ میں ان کیلئے کیا کرسکتی ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...