پی ایس ایل کوفکسنگ سے دور رکھنے کیلئے نظررکھنا ہوگی‘ جاوید میانداد

پی ایس ایل کوفکسنگ سے دور رکھنے کیلئے نظررکھنا ہوگی‘ جاوید میانداد

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) لیجنڈ کرکٹرجاوید میانداد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز کا ملک میں انعقاد بہت خوش آئند ہے،پی ایس ایل کو فکسنگ سے پاک رکھنے کیلئے بھی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق جاوید میانداد نے کہا کہ پوری پی ایس ایل کو پاکستان میں کرانے پر پی سی بی مبارکباد کا مستحق ہے،البتہ اسے فکسنگ سے پاک رکھنے کیلئے بھی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز کا ملک میں انعقاد بہت خوش آئند ہے، عوام کا دیرینہ خواب پورا ہونے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو ملکی شائقین کے سامنے ایکشن میں آنے کا موقع ملے گااور انٹرنیشنل اسٹارز کیساتھ کھیلتے ہوئے ان کی صلاحیتوں میں بھی نکھار آئے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...