سابق کپتان وسیم اکرم کی وراثتی گھڑی دورانِ پرواز گْم ہوگئی

    سابق کپتان وسیم اکرم کی وراثتی گھڑی دورانِ پرواز گْم ہوگئی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی قیمتی وراثتی گھڑی کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز کے دوران گْم ہوگئی۔وسیم اکرم نے تمام تر ذرائع سے مدد لینے کے بعد بالآخر ائیر لائن سے رابطہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی۔سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ’پرواز ای کے 605، سیٹ 10 اے کراچی سے دبئی جانے والی پرواز کے دوران میں نے اپنی گھڑی کھو دی‘۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایمیریٹس سے گزارش کرنے کے ساتھ ساتھ وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ گھڑی میرے خاندان کی وراثتی گھڑی ہے‘۔وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ایمیریٹس کی جانب سے فوراً ردِ عمل ظاہر کیا گیا۔ایمیریٹس نے وسیم اکرم کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ ہمیں اپنی گھڑی اور ای میل ایڈریس کے ساتھ ساتھ پروازکی تمام تر تفصیلات بتائیں، ہم اپنی ٹیم کے ذریعے اسے ڈھونڈنے کے بعد آپ کو آگاہ کردیں گے‘۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...