سوئٹزر لینڈ‘ونٹر یوتھ اولمپک گیمز کا آغاز‘پاکستانی پرچم بھی لہرادیاگیا
سوئٹزر لینڈ (آئی این پی)ونٹر یوتھ اولمپک گیمز سوئٹزر لینڈ میں شروع ہوگئے، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں دنیا بھر سے آئے ایتھلیٹ نے شرکت کی، ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی میاں صدیقی نے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔اولمپک کیپٹل لوزانے میں ونٹر یوتھ اولمپک گیمز شروع ہوگئے، گزشتہ شب میگا ایونٹ کی دلکش افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ہزاروں شائقین کی موجودگی میں فنکاروں نے دلکش پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔افتتاحی تقریب میں ایھتلیٹس کا مارچ پاسٹ ہوا، گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی میاں صدیقی نے سبز ہلالی پرچم تھامے تقریب میں انٹری دی، جو اسکی ایونٹ میں شرکت کریں گی۔رنگا رنگ تقریب میں میوزک کی جھنکار بھی سنائی دی، یہ یوتھ اولمپک گیمز 22جنوری تک جاری رہیں گے۔