انٹر ڈویژنل ہاکی چیمپئن شپ‘ ورکشاپس ڈویژن نے لاہور ڈویژن کو پینلٹی شوٹ پر 3-5 گول سے ہراکر ٹرافی جیت لی

  انٹر ڈویژنل ہاکی چیمپئن شپ‘ ورکشاپس ڈویژن نے لاہور ڈویژن کو پینلٹی شوٹ پر ...

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل ہاکی چیمپئن شپ کے مقابلے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوئے۔ ورکشاپس ڈویژن نے لاہور ڈویژن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ پر 3-5 گول سے ہراکر ٹرافی جیت لی۔ مقررہ وقت میں مقابلہ 2-2 گول برابر تھا۔ میچ کے اختتام پر ڈی ایس کوئٹہ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ طارق محمود، اویس اکبر، اعجاز نواز، فرید احمد، محمد ندیم کے علاوہ تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...