ایچ بی ایل پولو کپ‘ پنلٹی شوٹس آؤٹ کے ذریعے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

  ایچ بی ایل پولو کپ‘ پنلٹی شوٹس آؤٹ کے ذریعے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایچ بی ایل پاکستان پولو کپ 2020ء کے چوتھے روز پنلٹی شوٹس آؤٹ کے ذریعے دونوں پولز کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا۔ پول اے میں سے باڑیز اور ماسٹر پینٹس بلیک نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، پول بی میں سے ٹیٹراپیک اور ایف جی پولو نے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بارش سے متاثر ہونیوالے میچز پنلٹی شوٹ کے ذریعے منعقد ہوئے۔ ہر ٹیم کی طرف سے دو دو کھلاڑی نامزد کیے جنہوں نے دو دو 30 یارڈ پنلٹی اور دو 60 یارڈز پنلٹی لگائیں۔پول اے میں باڑیز نے بی این پولو ٹیم کو 5-3 سے ہرایا۔ باڑیز کی طرف سے دو پنلٹی باہر گئیں جبکہ بی این پولو ٹیم کی طرف سے چار پنلٹی باہر گئیں۔دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک نے پلاٹینم ہومز کو 6-5 سے ہرادیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی ایک جبکہ پلانٹیم ہومز کی دو پنلٹی باہر گئیں۔پھر ماسٹر پینٹس بلیک نے ڈائمنڈ پینٹس بلیو کو 8-7 سے ہرادیا۔مقابلہ برابرہونے پر سڈن ڈیتھ پنلٹی پر ماسٹر پینٹس بلیک نے میچ جیتا۔ دوسرے پول کے پہلے میچ میں بلیک ہارس پینٹس /آرٹیما میڈیکل نے ڈائمنڈ پینٹس وائٹ کو4-3 سے ہرا دیا۔پھر ٹیٹرا پیک کی ٹیم نے بلیک ہارس پینٹس /آرٹیما میڈیکل کو8-7 سے ہرا دیا۔ آخری پنلٹی شوٹس میں ایف جی پولو ٹیم نے اے او یس پولو ٹیم کو 4-3 سے ہرا دیا۔ اس طرح آج بروز ہفتہ کودونوں سیمی فائنلز جبکہ اتوار کو فائنلز کھیلے جائیں گے۔