انڈر19ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم جنوبی افریقہ روانہ ہوگئی

انڈر19ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم جنوبی افریقہ روانہ ہوگئی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئی ہے،قومی ٹیم پہلا میچ19 جنوری کواسکاٹ لینڈکیخلاف کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابقجونیئر میگا ایونٹ سترہ جنوری سے جنوبی افریقہ کے چاروینیوز پرشروع ہوگا۔انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ سترہ جنوری سے نوفروری تک جنوبی افریقہ کے چار وینیوز پرمنعقد ہورہا ہے۔ جونیئر میگاایونٹ میں شرکت کے لیے وکٹ کیپرراحیل نذیرکی قیادت میں پاکستان ٹیم جمعہ کولاہورسے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجازاحمد جونیئرٹیم کے کوچ ہیں۔ ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مکمل تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں، قوم دعاں سے ورلڈ کپ جیت کر ہی واپس لوٹیں گے۔پاکستان ٹیم پوشف اسٹروم میں قیام کرے گی اوراپنے تینوں گروپ میچزاسی شہرمیں کھیلے گی۔ انڈرنائنٹین ورلڈکپ سے پہلے بارہ سے پندرہ جنوری تک وارم اپ میچزکھیلے جائیں گے۔ روحیل نذیرالیون نائیجیریا اورسری لنکا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔ٹورنامنٹ میں شریک سولہ ٹیموں کو چارگروپس میں تقسیم کیاگیا ہے۔ ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔گرین شرٹس ٹیم اسکاٹ لینڈ، زمبابوے اور بنگلہ دیش کے ساتھ گروپ سی میں شامل ہے اوراپناپہلا میچ انیس جنوری کو اسکاٹ لینڈ سے کھیلے گی۔ بائیس جنوری کوزمبابوے سے مقابلہ ہوگا۔ گروپ کاآخری میچ چوبیس جنوری کوبنگلہ دیش سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...