چین میں پاکستانی طلباء کو شدید مالی مشکلات،کے پی کے حکومت کا نوٹس
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں پاکستانی طلبہ کو درپیش مالی مشکلات کے حوالے سے خبر پر خیبر پختونخواکے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم نے نوٹس لے لیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے 32 طلبہ چین میں زیر تعلیم ہیں جنہیں چار ماہ سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پیسے نہیں بھیجے۔ مشیر برائے اعلیٰ تعلیم خلیق الرحمان نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے پیر کے دن اجلاس میں معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طلبہ حکومت کی ذمہ داری ہیں اور ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ ملک وقوم کا نام روشن کرنے کی غرض سے چین میں زیر تعلیم طلبہ کو خیبر پختونخوا حکومت نے لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ سرکاری اخراجات پر بیرون ملک جانے والے نوجوان پائی پائی کے محتاج ہو گئے ہیں۔۔طلبہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وظیفہ جاری کرنے کے لیے سٹیزن پورٹل پر بھی شکایات درج کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔طلبہ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد وظیفہ جاری کرنے کے احکامات دیں تاکہ وہ قوم کا نام روشن کر سکیں۔
مالی مشکلات