جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، 117گرفتار

  جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، 117گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعیدکی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکی طرف سے تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکو جمعتہ المبارک پر مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔دریں اثنا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کی ہدایت پر لاہور پولیس فائر پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔دریں اثنا ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پر ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن عمران احمد ملک کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث117ملزمان گرفتار کر لیئے۔

کریک ڈاؤن

مزید : علاقائی


loading...