بچوں سے بد اخلاقی کے کیسوں میں زیرو ٹالرنس اپنائیں،رائے بابر

بچوں سے بد اخلاقی کے کیسوں میں زیرو ٹالرنس اپنائیں،رائے بابر

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعیدنے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ بد اخلاقی کے کیسز میں زیرو ٹالرنس اپنائیں،مدعیوں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں۔کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، 8787اور پی ایم ڈی یو کی زیر التوا درخواستوں کی پیروی کریں۔موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہر صورت کنٹرول کریں۔15 کی کال پر ایف آئی آر کے اندراج نہ ہونے کی صورت میں کاروائی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی ڈویژن کے انسدادِ جرائم جائزہ اجلاس کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے سٹی ڈویژن کے افسران کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے حوالے سے سٹی ڈویژن کی مجموعی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکیا۔ناقص کارکردگی پرایڈیشنل ایس ایچ او بادامی باغ ارشد محمود کوشوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات صادر کئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا کہ سرکل افسران کرائم کنٹرول اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے موثرسپرویژن کریں۔

رائے بابر

مزید : علاقائی