پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 805روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 805روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

  



لاہور(سپیشل رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 805روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 02افرادجاں بحق جبکہ854افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔362معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اور نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 326ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور22مسافر392اور138پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

پنجاب ایمرجنسی سروس

مزید : علاقائی