جاپانی وزیر اعظم آج مشرق وسطیٰ کے تین ممالک کے دورے پر روانہ ہونگے
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے (آج) ہفتے سے مشرق وسطیٰ کے تین ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ جاپانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ وزیراعظم شنزو ایبے (آج) ہفتے کے روز سے مشرق وسطیٰ کے تین ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزارت کا کہناہے کہ صورتحال میں کسی اچانک تبدیلی کے علاو ہ وزیراعظم کا دورہ مشرق وسطیٰ شیڈول کے مطابق ہوگا۔