کربلا میں عراقی پولیس اور مظاہرین میں تصادم، متعددا افراد زخمی

  کربلا میں عراقی پولیس اور مظاہرین میں تصادم، متعددا افراد زخمی

  



کربلا(این این آئی)عراق کے شہر کربلاء میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق کربلا میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے تصادم کے دوران پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ براہ راست فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ مظاہرین کی طرف سے عراقی حکومت پر عوام کے ساتھ کیے گئے مطالبات پورے کرنے، بیرونی تنازعات سے ایران کو باہر نکالنے اور مسلح ملیشیاؤں سے اسلحہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔کربلاء میں مظاہروں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی تھی۔

مزید : علاقائی