31ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے

31ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے شہرکے مختلف تھانوں کے31 ایس ایچ اوز کے تقررتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر سہیل حسین کوایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی،انسپکٹر احمد عدنان سلطان ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ،انسپکٹرریحان انور ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ، انسپکٹرامین بٹ ایس ایچ او تھانہ نیوانارکلی،انسپکٹرحافظ محمدطارق ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ،انسپکٹر محمدثقلین شاہ ایس ایچ او تھانہ رائے ونڈ سٹی،انسپکٹرعمران محبوب خان ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے، انسپکٹرجاوید اقبال ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی، انسپکٹر محمد افضل ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد،انسپکٹر ابرار حیدرایس ایچ او تھانہ ٹاؤن شپ،انسپکٹر محمد جاوید ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن،سب انسپکٹرصفدر سجاد ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سندر،سب انسپکٹرعاطف اقبال ملک ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ٹبی سٹی،سب انسپکٹر ندیم خالد ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ گڑھی شاہو،سب انسپکٹراختر علی ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ مصری شاہ،سب انسپکٹردیس محمدایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ مزنگ، سب انسپکٹرمحمد عمران ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ مصفطی آباد،سب انسپکٹرعاصم حمید ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شالیمار،سب انسپکٹر خرم شہزاد ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ، سب انسپکٹرزاہد محمود ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن، سب انسپکٹر وقاص الحسن کوایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ تعینات کیا گیاجبکہ ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی انسپکٹر محمد مقصود خان، ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن انسپکٹر عدنان مظفر،ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن انسپکٹر سعید انور،ایس ایچ او تھانہ سندر سب انسپکٹر محمد عرفان،ایس ایچ او تھانہ گڑھی شاہوانسپکٹر رانا نعیم یاسین،ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ رضا عباس،ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن فہیم امداد،ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ سہیل اختر اورایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ آفتاب احمد کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے تمام افسران کو اپنی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔دریں اثنا ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے دس ٹریفک وارڈنز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق مذکورہ ٹریفک وارڈنز کو لاہور سے ننکانہ صاحب اور ننکانہ صاحب سے لاہور تبدیل کیا گیا ہے۔

تقرروتبادلے

مزید : علاقائی


loading...