صوبائی محکمہ جات میں تعینات 54 سپرنٹنڈنٹس کو مستقل کر دیاگیا

  صوبائی محکمہ جات میں تعینات 54 سپرنٹنڈنٹس کو مستقل کر دیاگیا

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب حکومت نے مختلف صوبائی محکمہ جات میں تعینات 54 سپرنٹنڈنٹس کو مستقل کر دیا ہے۔ جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ گزشتہ کافی عرصہ سے کنٹریکٹ کی بنیادوں پر تعینات چلے آ رہے تھے۔ سول سیکرٹریٹ کے شعبہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے مذکورہ افسران کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔دریں اثنا وفاقی حکومت نے ڈی آئی جی کے عہدے پر تعینات عبدالرب کو ڈائریکٹر آپریشنز سائبر کرائم تعینات کر دیا ہے۔ عبدالرب اس سے قبل ڈائریکٹر نارتھ اسلام آباد تعینات تھے۔ ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی