منی لانڈرنگ کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

  منی لانڈرنگ کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے میاں شہباز شریف خاندان کے لئے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم راشد کرامت کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزم کو دوبارہ 24 جنوری کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیاہے،گزشتہ روز نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے،نیب کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ملزم کے نام پر بے نامی کمپنی بنائی گئی، کمپنی کا مقصد شریف خاندان کے لئے رقم بنانا اور منی لانڈرنگ کرنا تھا، ملزم راشد کرامت 2007 سے حمزہ شریف کا ملازم تھا، ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں 45 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، ملزم سے اہم شواہد ملنے کی امید ہے، ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے، جس پر عدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ تاریخ سماعت تک ملتوی کردی ہے۔

منی لانڈرنگ کیس

مزید : علاقائی