100مفرور انسانی سمگلروں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

  100مفرور انسانی سمگلروں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور نے 100مفرور انسانی سمگلروں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیاہے،عدالت نے کئی کئی ماہ سے مفرور انسانی سمگلروں کی گرفتاری تک ان کے کیس داخل دفتر بھی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،ایف آئی اے نے پرویز،سلمان اوراشرف سمیت 100انسانی سمگلروں کے خلاف دیگر ممالک سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آنے والے افراد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کررکھاہے،مذکورہ ملزموں کاچالان عدالت میں پیش ہونے پر ملزمان پیش نہیں ہوئے،جس پر عدالت تمام ملزموں کواشتہاری قرار دے دیتے ہوئے ان کی جائیداد ضبط کرنے کے سمیت مذکورہ حکم جاری کردیاہے۔

جائیدادیں ضبط

مزید : علاقائی


loading...