سندر، ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل، مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی سے محروم

سندر، ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل، مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ سندر میں 3 ڈاکوؤں نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈ کو مزاحمت پر قتل کردیا۔ ملزمان رات کی تاریکی میں موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانہ منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات سندر کے علاقہ میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 35 سالہ سیکورٹی گارڈ خالد ظفر سوسائٹی میں معمول کے مطابق پیٹرولنگ میں مصروف تھا اس نے ایک موٹرسائیکل پر چادروں میں ملبوس مشکوک افراد کو دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے فائر کھول دئیے۔ ایس ایچ او سندر صفدر سجاد کے مطابق خالد کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کردی۔ مقتول کے والد ظفر علی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایس ایچ او سندر صفدر سجاد کے مطابق مقتول پرانی منڈی ضلع قصور کا رہائشی تھا۔ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔دریں اثنا شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق لٹن روڈکے علا قہ میں سر ورکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لاکھ55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن،ہر بنس پو رہ کے علا قہ میں ایا ز کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ30ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیورات۔ٹبی سٹی کے علا قے میں شکو ر کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ65ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان۔ما نگا منڈ ی کے علا قہ میں شر یف کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن،اسلا م پو رہ کے علا قہ میں کا شف کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات۔جو ہر ٹا ؤ ن کے علا قہ سے سا جدکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لاکھ35ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن، سبز ہ زار کے علا قہ میں با بر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ35ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فون چھین لیا ۔ڈیفنس بی،لیا قت آ با د اورگڑ ھی شا ہومیں گاڑیاں اورنو لکھا،گڑ ھی شا ہو،شا د با غ،وحد ت کا لو نی،منا واں،لا ڑ ی اڈہ اورنیو انا ر کلی میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں -دریں اثنا تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے ایک تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تین پستول، تین موٹر سائیکلیں، تین موبائل، لیپ ٹاپ اور نقدی برآمد کر لی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
سکیورٹی گارڈ قتل

مزید :

علاقائی -