شادی کا کوٹ خراب سینے پر درزی کو عدالت کا نوٹس

  شادی کا کوٹ خراب سینے پر درزی کو عدالت کا نوٹس

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے شادی کا کوٹ خراب سینے اور بعد میں ٹھیک کرکے نہ دینے پر سلمان ٹیلرز علامہ اقبال ٹاؤن کے درزی کو 25جنوری کے لئے نوٹس جاری کردیا ہے۔،گلبرگ کے رہائشی پرویز اخترنے ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سسرال سے اسے شادی پر پہننے کے لیے کوٹ کا کپڑا دیا گیا،اس نے وہ سلائی کے لئے مذکورہ بالادرزی کودیالیکن لیکن اس نے کوٹ خراب کردیاہے،جس کی وجہ سے و ہ ذہنی ازیت میں مبتلا ہوگیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

نوٹس

مزید : علاقائی