لاہو ر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہوں گے

    لاہو ر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہوں گے

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2020ء آج 11جنوری کو ایوان عدل میں ہوں گے،اس بار بائیو میٹرک سسٹم سے ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے،کل ووٹ 10ہزار کاسٹ ہوں گے،الیکشن بورڈ عمران مسعود نے الیکشن کے لیے پانچ پولنگ بوتھ بنائے ہیں،جن میں ایک خواتین کا اور 4 مروکلاء کے لئے ہیں۔ووٹر کے لئے ان کاشناختی کارڈاوربار کا لائسنس ہونا ضروری قراردیاگیاہے،پنجاب بار کونسل کی طرف سے چیئرمین الیکشن کمیشن عمران مسعود کو انتظامات خراب کرنے والے کسی بھی وکیل کا لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار دیاگیاہے،کار پارکنگ ناصر باغ،ٹاؤن ہال،ٹولنٹن مارکیٹ،بابا گراؤنڈ میں کی جا سکے گی۔

بار ایسوسی ایشن

مزید : علاقائی


loading...