خاتون کو قتل کرنیوالے کو سزائے موت کاحکم

  خاتون کو قتل کرنیوالے کو سزائے موت کاحکم

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد معین کھوکھرنے نجمہ نامی خاتون کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم محمد اسلم کو سزاے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاکاحکم سنادیاہے،مجرم کے خلاف تھانہ کاہنہ پولیس نے 2016ء میں قتل کامقدمہ درج کیا تھا،عدالت میں پراسیکیوشن کی طرف سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک امجد۔علی نے گواہ پیش کئے،وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فاضل جج نے مذکورہ بالاسزاکاحکم سنا دیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...