باچا خان نے ہمیشہ عدم تشددکی سیاست کا پرچار کیا، غلام احمد بلور

باچا خان نے ہمیشہ عدم تشددکی سیاست کا پرچار کیا، غلام احمد بلور

  



پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی پی کے 76کے زیر اہتمام طارق اعوان قلعہ، رینگ روڈ میں بابائے امن خان عبدالغفار خان بالمعروف باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے کے حوالے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سٹی صدرحاجی عابد اللہ یوسفزئی نے کی۔تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق وفاقی وزیرالحاج غلام احمد بلور، دانیال احمد بلور،صدارتی نیشنل امن ایوارڈ یافتہ اور مرکزی و صوبائی ممبر کونسل اے این پی الحاج ملک طارق اعوان،سٹی ڈسٹرکٹ پشاور نائب صدر ثناء گلزار،جنرل سیکرٹری سٹی ڈسٹرکٹ پشاورحاجی شیر رحمان، الحاج ملک زرداد جہانگیراعوان، حاجی ہدایت اللہ، عمر واحد،سبز علی خان،سٹی ڈسٹرکٹ پشاورNYO کے صدر محمد ریاض باغی اورعبد القمان،اے این پی پی کے 76سے تعلق رکھنے والے صدور اور جنرل سیکرٹری، PSF,NYO عہدیداران اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔ منعقدہ اجلاس کا مقصد 20جنوری کوبابائے امن خان عبدالغفار خان بالمعروف باچا خان کی 32ویں اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی 14ویں برسی کے متعلق پیش کی گئی تجاویز پر غور کرنا تھا۔اس موقع پرالحاج غلام احمد بلور نے باچا خان اور ولی خان کی پختون قوم کے لیے دی قربانیوں اورتعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ باچا خان نے ہمیشہ عدم تشدد کی سیاست کی تبلیغ کی ہے اور فرنگی دور میں بھی پختون قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے ہر قسم کی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے موقف سے کھبی پیچھے نہ ہٹے اور پختون قوم کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کے لیے کوشاں ر ہے اور انہی کی کاوشوں کی بدولت پختون قوم برصغیر میں پہچان ملی۔اس موقع پر الحاج ملک طارق اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20جنوری 2020کو PK-76کے تمام وارڈ کے صدور، جنرل سیکرٹری، عہیدران و کارکنان طارق اعون قلعہ میں دن 11بجے جمع ہوں گے اور یہاں سے حاجی ہدایت اللہ اور ملک طارق اعوان کی قیادت میں ریلی جی ٹی روڈ پیر زکوڑی پل پر پہنچے گی جہاں پشاور کے دیگر حلقوں سے آئی ہوئی ریلیاں الحاج غلام احمد بلور کی قیادت میں جلوس کی شکل اختیار کرتے ہوئے جلسہ گاہ نوشہرہ کی طرف روانہ ہوں گے۔اس موقع پر دانیال بلور، حاجی ہدایت اللہ، عابد اللہ یوسفزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔آخر میں ملک طارق اعوان نے میڈیا اورتمام آنے والوں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : صفحہ اول