جنرل باجوہ سے آسٹریلوی وائس ایڈ مرل کی ملاقات،پاک فوج کی جنگلا ت میں نگی آگ بجھانے کیلئے تعاون کی پیشکش

جنرل باجوہ سے آسٹریلوی وائس ایڈ مرل کی ملاقات،پاک فوج کی جنگلا ت میں نگی آگ ...

  



راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے آسٹریلین وائس چیف آف ڈیفنس فورسز وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسن نے ملاقات کی، دونوں عسکری رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں قیام امن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ سے ڈیوڈ جانسن کو پیشکش کی کہ پاک فوج آسٹریلوی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں تعاون کرنے پر تیار ہے جس پر ڈیوڈ جانسن نے سربراہ پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کیلئے نیک خواہشات اور جذبات کے اظہار پر ہم پاکستان اور پاک فوج کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے دنیا میں بالخصوص ایشیائی خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی جبکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کو سراہا۔

جنرل باجوہ 

مزید : صفحہ اول