لاہور سیالکوٹ موٹروے کا پہلا سیکشن ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

لاہور سیالکوٹ موٹروے کا پہلا سیکشن ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

  



راولپنڈی(آن لائن)لاہور سیالکوٹ موٹروے کا پہلا سیکشن ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا،بقیہ حصے کی تکمیل کے بعد91کلومیٹر کا فیصلہ صرف50منٹ میں طے ہوسکے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف ڈبلیو او لاہورسیالکوٹ موٹروے منصوبے پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور ابتدائی طور پر لاہورسیالکوٹ موٹروے کا 22کلومیٹر کا پہلا سیکشن ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے کی کل لمبائی91کلومیٹر ہے اور 22کلومیٹر مکمل ہونے کے بعد بقیہ69کلومیٹر کا حصہ بھی آئندہ چند ماہ میں مکمل کرلیا جائیگا۔ترجمان آئی ایس پی آ ر نے بتایا کہ لاہورسیالکوٹ موٹروے کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد 91کلومیٹر کا فاصلہ صرف 50منٹ میں طے کیا جاسکے اور موٹروے فعال ہونے سے جی ٹی روڈ ایم ٹو پر ٹریفک کا بوجھ بڑی حد تک کم ہو جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ کالاشاہ کاکو سے مریدکے نارووال روڈ کا 22کلومیٹر والا حصہ مکمل فعال ہو چکا ہے۔

موٹروے

مزید : صفحہ اول


loading...