شہید حکیم سعید کی 100 ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید حکیم محمد سعید کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا کیا گیا۔پاکستان پوسٹ کی جانب سے شہید حکیم محمد سعید کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر 20 روپے کے یادگاری ٹکٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔ ٹکٹ پر پاکستان سے پیار کرو، پاکستان کی تعمیر کرو، (Love Pakistan-Build Pakistan) لکھا ہوا ہے۔