ہائیر پاکستان نے ملک کی پہلی انٹرنیشنل ایکریڈیشن کی حامل ائیر کنڈیشنگ ٹیسٹنگ لیب کا آغاز کردیا

ہائیر پاکستان نے ملک کی پہلی انٹرنیشنل ایکریڈیشن کی حامل ائیر کنڈیشنگ ...
ہائیر پاکستان نے ملک کی پہلی انٹرنیشنل ایکریڈیشن کی حامل ائیر کنڈیشنگ ٹیسٹنگ لیب کا آغاز کردیا

  



لاہور(ویب ڈیسک) ہائیر پاکستان نے ملک کی پہلی انٹرنیشنل ایکریڈیشن کی حامل ائیر کنڈیشنگ ٹیسٹنگ لیب کا آغاز کردیا، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جاویدآفریدی کے ہمراہ لیب کا افتتاح کیا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون لاہور کا دورہ کیا۔ ہائیر ہاکستان کے سی او او جاویدآفریدی نے فواد چودھری اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کو خوش آمدید کہا، فواد چودھری اور میاں اسلم اقبال نے جاوید آفریدی کے ہمراہ پاکستان کی پہلی ائیر کنڈیشنگ ٹیسٹنگ لیب کا بھی افتتاح کیا۔فواد چودھری نے ہائیر اینڈ اکنامک زون کے مخلتف شعبہ جات کا دورہ کیا اورجدید ٹیکنالوجی کی تعریف کی ۔

افتتاح کے بعد فواد چودھری نے ہائیر برانڈ سیمینار میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر جاوید آفریدی نے کہا کہ ہائیر پاکستان نے ملک کی پہلی ایئیر کنڈیشن ٹیسٹنگ لیب کا بھی آغاز کردیا, جو غیر ملکی اداروں سے منسلک ہے، انشاللہ ہائیر جدید ٹیکنالوجی اور اس کے زریعے صارفین کو سہولیات پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...